ملکی مسائل ہماری ناشکری کا نتیجہ ہیں

ملکی مسائل ہماری ناشکری کا نتیجہ ہیں

ہم مدتوں سے مسائل کے ایک سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں وہ درحقیقت ہماری ناشکری کا نتیجہ ہے۔ اچھے اچھے لوگ پاکستان میں رہنے والے، پاکستان میں کھانے والے، پاکستان سے نفع اُٹھانے والے پاکستان کی برائیاں کرتے ہیں اور پاکستان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ بنا ہی غلط تھا۔ اس طرح کی باتیں کرکے ناشکری کرتے ہیں۔
جب اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کی جائے گی تو پھر آدمی اس کے فوائد بھی نہیں حاصل کرسکتا، اللہ تعالیٰ کا عذاب اس پر آجاتا ہے۔
ہر انسان اپنی جگہ پر عہد کرے کہ میں مسلمان پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے مطابق گزاروں گا اور ہر طرح کے حرام کاموں سے میں بچوں گا۔
یہ عہد کریں تو اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ بعید نہیں ہے کہ ہمارے حالات کی اصلاح ہو جائے۔ مجھے یقین ہے کہ جن مسلمانوں نے انتہائی اخلاص کے ساتھ اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اپنی جانیں قربان کی ہیں، خون کی ندیاں بہائی ہیں وہ ان شاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور لوگوں میں مایوسی پھیلانے کے بجائے اُمید کی شمع روشن کرنی چاہیے۔ اپنے عمل کا عزم کرنا چاہیے۔
آج بھی پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی حاکمیت تسلیم کی گئی ہے۔ اگر ہم نے اِس کی قدر نہ کی، اگر ہم نے اِس سے محبت نہ کی، اگر ہم نے اِس کی تعمیر اور ترقی کے لیے کوشش نہ کی تو یہ ایسا کفرانِ نعمت ہے کہ جس کی معافی مشکل ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہم سب کو اِس کفرانِ نعمت سے محفوظ رکھے۔ آمین

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more