امراضِ دل کیلئے روحانی طبیب کی ضرورت

امراضِ دل کیلئے روحانی طبیب کی ضرورت

شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے ایک وعظ کا خلاصہ

اخلاق کی درستگی اتنا ہی ضروری اور اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ عبادات کو بجا لانا ضروری ہے۔ عرف عام میں اخلاق اس کو کہتے ہیں کہ ذرا مسکرا کر کسی سے مل لیے۔ کسی کے ساتھ خندہ پیشانی یا نرمی سے بات کرلی‘ اس کو لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت خوش اخلاق آدمی ہے لیکن اصل اخلاق یہ نہیں بلکہ اخلاق انسان کے باطن کی‘ اس کے دل کی اور اس کی روح کی ایک صفت ہے۔

انسان کے باطن میں مختلف قسم کے جذبات‘ خیالات اور خواہشات پروان چڑھتے ہیں‘ ان کو اخلاق کہتے ہیں اور ان کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ جس طرح انسان کے جسم میں بہت سی صفات ہوتی ہیں اسی طرح روح کی بھی کچھ صفات ہوتی ہیں۔ جس طرح انسان کے جسم کو بیماریاں لگ جاتی ہیں اسی طرح روح کو بھی بیماریاں لگتی ہیں۔

روح کو کیا بیماریاں لگتی ہیں؟ کبھی اس میں تکبر پیدا ہوگیا‘ کبھی حسد پرورش پانے لگا‘ کبھی اس میں بغض پیدا ہوگیا‘ کبھی ناشکری پیدا ہوگئی یہ سب روح کی بیماریاں ہیں۔ فلاں شخص کا چہرہ بہت خوبصورت ہے‘ اس کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں یہ چیزیں جسم کی خوبصورتی کہلاتی ہیں۔ اسی طرح روح کی بھی کچھ خوبصورتی ہے اس کا بھی کچھ جمال ہے۔

روح کا حسن کیا ہے؟ روح کا حسن یہ ہے کہ انسان کے اندر تواضع ہو‘ صبر و شکر ہو‘ اخلاص ہو‘ خودپسندی نہ ہو‘ ریا کاری نہ ہو یہ سب روح کا حسن و جمال ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more