تمام گُناہوں سے بچنے کا صرف ایک ہی نسخہ (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ د نیا کے ہر گناہ کے اندر یہ ضروری ہے کہ ہمت کا استعمال کرنا، اس کو بار بار تازہ کرنا اور اللہ تعالیٰ سے رجوع اور دعا کرنا۔ یہ دونوں چیزیں ضروری ہیں، ان میں سے صرف ایک چیز سے کام نہیں بنے گا، اگر صرف دعا کرتے رہو گےاور ہمت نہیں کرو گےتو یہ چیز حاصل نہیں ہوگی۔ مثلاً ایک آدمی مشرق کی طرف بھاگا جا رہا ہے اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ سے دعا یہ کر رہا ہے کہ یا اللہ ! مجھے مغرب میں پہنچادے۔ ارے تو مشرق کی طرف بھاگ رہا ہے اور دعا مغرب کی کر رہا ہے ، یہ دعا کیسے قبول ہوگی؟ کم از کم پہلے اپنا رخ تو مغرب کی طرف کر اور جتنا تیرے بس میں ہے ، وہ تو کر لے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگ کہ یا اللہ !مجھے مغرب پہنچا دے، تب تو وہ دعا فائدہ مند ہے ورنہ وہ دعا نہیں، وہ تو اللہ تعالیٰ ٰسے مذاق ہے۔اس لئے پہلے رخ اس طرف کرو اور ہمت کرو، اور جتنا ہو سکے اس طرف قدم بڑھاؤ، اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگو، تمام گناہوں سے بچنے کا یہی نسخہ ہے، اس کے علاوہ کوئی اور نسخہ نہیں ہے، اور ساری طاعات کو حاصل کرنے کا بھی یہی نسخہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔
۔(آنکھوں کی حفاظت کیجئے، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ۱۳۳)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

