سفارش کے احکام کا خلاصہ(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ سفارش ان معاملات میں کریں جن میں سفارش کرنا جائز ہے۔ جہاں سفارش کرنا جائز نہیں جیسے مقدمات ہیں یا امتحانی پرچوں کی جانچ کا معاملہ ہے ، ان جگہوں پر سفارش کرنا بھی جائز نہیں ۔
دوسرے یہ کہ سفارش جائز کام کی ہو ، ناجائز کام کی نہ ہو ۔
تیسرے یہ کہ سفارش کا انداز مشورے کا ہو ، دباؤ ڈالنے کا نہ ہو ۔
چوتھے اگر مشورہ اور سفارش نہ مانی جائے تو اس پر کوئی ناراضگی اور ناگواری نہ ہونی چاہئے ۔
ان چار چیزوں کی رعایت کے ساتھ اگر سفارش کی جائے گی تو سفارش کی وجہ سے کوئی فساد برپا نہیں ہوسکتا ، اور وہ سفارش اجر و ثواب کا سبب ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔
۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۱۱۲)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

