اپنی آمدنی کا ایک حصہ صدقہ کرنے کے لئے علیحدہ کردو(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ آپ کی جو آمدنی ہے اس کا ایک حصہ مقرر کرلیں کہ یہ حصہ اللہ کی راہ میں صدقہ کریں گے اللہ تعالیٰ جتنی توفیق دے ، چاہے وہ دسواں حصہ مقرر کریں یا بیسواں حصہ وغیرہ۔اور پھر جب آمدنی آئے تو اس میں سے وہ مقرر حصہ نکال کر علیحدہ رکھ دیں اور اس کے لئے کوئی لفافہ بنا لیں ، اس میں ڈالتے جائیں۔ اب وہ لفافہ خود یاد دلاتا رہے گا کہ مجھے خرچ کرو ، کسی صحیح مصرف پر لگاؤ، اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ خرچ کرنے کی توفیق دے دیتے ہیں ورنہ اگر خرچ کرنے کا موقع سامنے آتا ہے تو آدمی سوچتا رہتا ہے کہ خرچ کروں یا نہ کروں۔ لیکن جب وہ لفافہ موجود ہوگا اور پہلے سے اس کے اندر پیسے موجود ہوں گے تو وہ خود یاد دلائے گا اور موقع سامنے آنے کی صورت میں سوچنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اگر ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق یہ معمول بنالے تو اس کے لئے خرچ کرنا آسان ہوجائے گا۔
۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۸۲)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

