رمضان المبارک میں نفلی عبادات اور تلاوتِ کلامِ پاک کی کثرت کرنا چاہئے

رمضان المبارک میں نفلی عبادات اور تلاوتِ کلامِ پاک کی کثرت کرنا چاہئے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ اس ماہِ رمضان میں فرائض اور سننِ مؤکدہ کے علاوہ نفلی عبادتوں کا زیادہ اہتمام کرنا چاہئے۔ عام دنوں میںتہجد ، اشراق ، چاشت اور اوابین کی توفیق نہیں ہوتی تو ان دنوں میں اہتمام ہوجائے۔اوابین کی چھ رکعتیں ہوتی ہیں لیکن احادیث میں بیس رکعتوں تک کا ذکر آیا ہے۔ اسی طرح اشراق و چاشت کی نمازوں میں بھی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے اور قرآن کریم کی تلاوت کو جتنا زیادہ ہوسکے کیا جائے۔ نبی کریم ﷺ حضرت جبرئیل امین علیہ السلام کے ساتھ رمضان المبارک میں قرآن کریم
کا دور فرمایا کرتے تھے ۔ تلاوت بھی صحیح طریقے سے ہونی چاہئے، حروف کی ادائیگی کا صحیح کرنا ہر مسلمان کے ذمہ فرضِ عین ہے۔

۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۴۸)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more