۔’’حافظ والا‘‘ گائوں کی وجہ تسمیہ
قرآن مجید کے عاشقین اس ملک میں بھی بہت تھے۔ ایک مرتبہ ایک قاری صاحب مجھے اپنے گائوں لے گئے کہ حضرت! پروگرام ہے ۔ میں نے کہا: قاری صاحب! آپ کیوں مجھے گائوں میں لے جاتے ہیں؟ سفر کی مشقتیں الگ ہیں اور میں بڑے بڑے شہروں میں ٹائم نہیں دے پاتا۔ کہنے لگا: حضرت! آپ نے اس گائوں میں میرے ساتھ جانا ہے۔ خیر! ان کے ساتھ تعلق تھا۔ چلے گئے وہ گائوں شجاع آباد سے ذرا آ گے ہے۔ کہنے لگے: حضرت! میں اپنے گائوں کے بارے میں بتائوں کہ ہمارے گائوں کا نام ہے ’’حافظ والا‘‘ اور یہ نام اس لئے رکھا گیا کہ اس گائوں میں کوئی ایک بھی گھر ایسا نہیں جس میں کوئی بچہ، بچی، مرد، عورت ایسا نہیں جو قرآن مجید کا حافظ نہ ہو۔ پوری گائوں میں کوئی ایک بھی گھر ایسا نہیں ہے۔ الحمد ﷲ
آج بھی ایسے گائوں اسی ملک کے اندر موجود ہیں۔(ج 29ص170)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

