یہ خیال غلط ہے کہ آج کل حلال آمدنی کہاں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ شاید کسی کو یہ خیال ہو کہ آج کل تو اکثر آمدنیاں حرام ہی ہیں پھر کسی کا بھی حج مقبول نہ ہوگا سو یہ بالکل غلط ہے۔ وہی فقہاء جو رحمتِ عالم ہیں ، ان سے پوچھو دریافت کرو ، جو آمدنی ان کے فتوے سے جائز اور حلال ہو اس کو حلال سمجھو، اور فتوی کی رو سے بہت سی آمدنیاں اب بھی حلال ہیں ۔ اس میں زیادہ غلو کرنے اور تقویٰ بگھارنے کی ضرورت نہیں ۔ حق تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
لا تغلوا في دينكم
دین میں غلو مت کرو یعنی بات بات میں شبہات مت نکالو، بال کی کھال نہ کھینچو۔ ظاہر میں تو غلو اچھا معلوم ہوتا ہے، انسان یہ سمجھتا ہے کہ اس میں کیا حرج ہے، یہ تقویٰ ہے کہ میں ذرا ذرا بات کی چھان بین کرتا ہوں لیکن ایسے تقویٰ کی انتہا معصیت پر ہوتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

