یہ تنگ ظرفی ہے کہ طالب کو ذرا سی غلطی پر مردود بنا دیا جائے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ میں اس کو بڑی تنگ ظرفی سمجھتا ہوں جو آج کل کے مشائخ میں ہے کہ ذرا طالب جدا ہو تو (اس کو) مردود بنا دیا جائے، پھر کسی طرح راضی ہی نہیں ہوتے ۔ کوئی ان سے پوچھے کہ تم سے بھی اپنے شیخ کے ساتھ کوئی غلطی ہوئی تھی یا معصوم تھے۔ اور بسا اوقات طالب سے غلطی کثرتِ محبت کی وجہ سے ہوجاتی ہے ، اس کی تو قدر کرنا چاہیے ، اس کو مردود بنانا خود ان کی ہی غلطی ہے، ایسا طالب تو بے بہا نعمت ہے ۔ ہر چھوٹا چھوٹا نہیں ہوتا، بعض وقت حق تعالیٰ بڑے لوگوں پر چھوٹوں کی برکت سے فضل فرماتے ہیں ۔ اس وقت بڑا بننا تکبر ہے ، حقیقت میں بڑا وہ ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۱۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

