یہاں انسانیت تقسیم ہوتی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اصلاح کا کام بڑا ہی نازک ہے ، اس میں ضرورت ہے شیخ کامل کی کیونکہ بدون مہارتِ فن نہ یہ خود تشخیص کر سکتا ہے اور نہ مریض کو شفاء ہوسکتی ہے ۔ طبیب ِ جسمانی کی طرح یہ بھی ہے ، جب تک طبیب ِ جسمانی فن میں حاذق نہ ہوگا ، مہارت نہ رکھتا ہوگا ، مریض کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ آج کل بزرگوں سے جو بیعت ہوتے ہیں تو محض بزرگ بننے کے لیے مگر یہ چیز جدا ہے اور اصلاح کا فن جدا ہے۔ بزرگی، ولایت سب آسان لیکن انسانیت، آدمیت کا پیدا ہونا مشکل، تو یہ چیز ہی جدا ہے۔ اس ہی لیے میں کہا کرتا ہوں کہ اگر بزرگی ولایت کی تلاش ہے توکہیں اور جاؤ ، دو چار ہی دن میں سب کچھ ہوجاؤ گے اور اگر انسانیت آدمیت لینا ہے اور انسان بننا ہے تو میرے پاس آؤ ، یہاں تو انسانیت ، آدمیت تقسیم ہوتی ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۰۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

