یوم حساب کا خوف
صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ابویزید بسطامیؒ ایک دن اس حال میں باہر نکلے کہ ان پر گریہ و زاری کا اثر تھا کسی نے آپ سے اس کا سبب پوچھا آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ خبر ملی ہے کہ قیامت کے دن ایک بندہ موقف (کھڑے ہونے کی جگہ حساب کی طرف اپنے مخاصم اور مخالف کے ساتھ آئے گا اور کہے گا کہ اے میرے رب میں قصاب تھا پس یہ شخص میرے پاس آیا اور مجھ سے گوشت کا بھائو چکایا اور اپنی انگلی میرے گوشت پر رکھی حتی کہ اس کی انگلی نے گوشت پر نشان کر دیا اور اس نے گوشت نہیں خریدا اور میں آج اسی قدر کا محتاج ہوں پس اللہ تعالیٰ حکم دے گا کہ مدعا علیہ کی نیکیوں میں سے مدعی کے حق کے بقدر اس کو دیا جائے ۔۔۔۔۔ اور اس شخص (مدعی) کا ترازو ایک ذرہ کے بقدر ہلکی تھی۔۔۔۔۔ پس یہ اس کی ترازو میں رکھا جائے گا۔۔۔۔۔ چنانچہ اس کی ترازو کا پلڑا غالب ہو جائے گا اور اس کو جنت کا حکم دیا جائے گا اور اس کے مخاصم اور مدعا علیہ کی ترازو اسی قدر کم ہو جائے گی اور اس کو دوزخ کا حکم دیا جائے گا۔۔۔۔۔ پس مجھے معلوم نہیں کہ اس دن میرا کیا حال ہوگا۔۔۔۔۔(انمول موتی جلد۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

