یتیموں پر رحم کرو
شیخ سعدی ؒ یتیموں سے بھلائی کرنے کے باب میں بیان کرتے ہیں کہ جس کا باپ مر گیا ہو اس کے سر پر سایہ کر۔۔۔۔۔ اس کا غبار جھاڑ اور اس کا کانٹا نکال۔۔۔۔۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اس کو کیا ہوا ہے کہ وہ سخت عاجز ہے۔۔۔۔۔ بے جڑ کا درخت کبھی تازہ (یتیم بچے کی مثال بے جڑ درخت کی سی ہے جو کبھی سرسبز و شاداب نہیں رہتا) نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ جب تو کسی یتیم کو سامنے سر ڈالے دیکھے اپنے بچے کے رخسار پر بوسہ نہ دے۔۔۔۔۔ یتیم اگر روتا ہے اس کا ناز کون اٹھاتا ہے اگر وہ غصہ کرتا ہے اس کا بوجھ کون اٹھاتا ہے۔۔۔۔۔ خبردار وہ رو نہ پڑے اس لئے کہ عرش عظیم لرزتا ہے۔۔۔۔۔ جب یتیم روتا ہے محبت سے اس کی آنکھ کے آنسو پونچھ دے۔۔۔۔۔ مہربانی سے اس کے چہرہ سے خاک جھاڑ دے۔۔۔۔۔ اگر اس کے سر سے اس کا سایہ (اس کا باپ مر گیا ہے) چلا گیا ہے تو اپنے سایہ میں اس کی پرورش کر۔۔۔۔۔ میرا سر اس وقت ایک بادشاہ کا سر تھا جب میں باپ کی گود میں سر رکھتا تھا اگر میرے جسم پر مکھی بیٹھتی تھی تو بہت سے آدمیوں کی طبیعت پریشان ہو جاتی تھی اب اگر مجھے قیدی بنا کر لے جائیں میرے دوستوں میں سے کوئی مددگار نہ ہو گا۔۔۔۔۔ بچوں کے درد کی مجھے خبر ہو گی اس لئے کہ بچپن میں میرے سر سے باپ کا سایہ چلا گیا تھا۔۔۔۔۔
خجند کے سردار کے سردار کو کسی خواب میں دیکھا جس نے ایک یتیم کے پیر سے کانٹا نکالا تھا۔۔۔۔۔ وہ باغیچوںمیں ٹھہلتا ہوا کہہ رہا تھا کہ اس کانٹے کی بدولت میرے اوپر کس قدر پھول کھلے ہیں جب تک ہو سکے تو رحم سے خالی نہ رہ۔۔۔۔۔ جب تو رحم کرے گا تجھ پر (حدیث شریف میں ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والے تم پر رحم کریں گے) رحم کریں گے۔۔۔۔۔ جب تو احسان کر تو متکبر (اگر قدرت تجھے یہ موقع دے کہ تو دوسروں پر احسان کر سکے تو گھمنڈ نہ کر اس لئے کہ وہ تلوار جس سے دوسرے گھائل ہوئے ہیں اب بھی کھنچی ہوئی ہے) نہ بن کہ میں سردار ہوں اور دوسرا کمزور ہے۔۔۔۔۔ اگر اس کو زمانہ کی تلوار نے گرایا ہے اب کیا زمانہ کی تلوار کھینچی ہوئی نہیں ہے۔۔۔۔۔ جب تو ہزاروں دولت (مرتبہ ) کو دغا دینے والے دیکھے تو اللہ کے انعام کا شکر ادا کر کہ بہت سے انسان تجھ سے امید رکھتے ہیں تو کسی کے ہاتھ سے امید نہیں رکھتا۔۔۔۔۔ میں نے پڑھا ہے کہ کرم سرداروں کی سیرت ہے۔۔۔۔۔ میں نے غلط کہا ہے یہ تو پیغمبروں کا (کرم سرداروں کی نہیں بلکہ پیغمبروں کی سیرت ہے) اخلاق ہے۔۔۔۔۔(بوستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

