ہنسنے کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے متعلق کسی نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہنستے بھی تھے ؟ انہوں نے کہا کہ اس قدر ہنستے تھے کہ ایک کے اوپر ایک گرتا تھا۔ مگر ایک ہنسنا ہوتا ہے غفلت کا اور ایک ہنسنا ہوتا ہے خوش خلقی اور محبت کا جو دوستوں کا حق ہے جس کو ہر ایمان والا سمجھ سکتا ہے ۔ حضور اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین باوجود کمالِ عشق و محبت ِ الٰہی کے خالق و مخلوق دونوں کا حق ادا فرماتے تھے۔(دو قسمیں، صفحہ ۲۰۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں