ہم شکل سے محبت کی مثال
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ قنوج کے ایک وکیل شیخ محمد عالم ایک بستی سے گزرے تو ایک بڑھیا نے بلاکر انہیں پیار کیا اور حلوا کھلایا اور کہا کہ جب یہاں آنا ہو تو میرے پاس ہو جایا کرو، پوچھنے پر بڑھیا نے کہا کہ میرا بیٹا تمہارا ہم شکل ہے اور آج کل پر دیس میں ہے، اسی وجہ سے مجھے تم سے محبت ہوگئی۔ اسی طرح جو شخص رسول مقبول ﷺ کی ہیئت بناتا ہے اس پر حق تعالیٰ کو محبت اور پیار آتا ہے کہ میرے محبوب ﷺ کا ہم شکل ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

