ہماری شریعت میں بہت سے احکام کا خلاف عقل ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ میرے بھائی سے ایک آریہ نے کہا تھا کہ ہمارے مذہب میں یہ خوبی ہے کہ اس کی ہر تعلیم عقل کے موافق ہے اور تمہارے یہاں یہ بات نہیں ، اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا مذ ہب صحیح ہے۔ بھائی نے کہا کہ یہی دلیل ہے اس کی کہ ہمارا مذہب سماوی ہے ( یعنی آسمان سے منجانب اللہ نازل ہوا ہے ) اور تمہارا مذہب ارضی (یعنی اس زمین میں خود ساختہ ہے)۔ دیکھو بہت سی باتیں اپنے خانگی انتظام کے متعلق ایسی ہوتی ہیں کہ ہم تم تو سمجھتے ہیں مگر ہمارے نوکر نہیں سمجھتے ، اس واسطے کہ ہماری عقل ان کی عقل سے بالاتر ہے۔ اسی طرح خدائی احکام کی یہی علامت ہے کہ کہیں ہماری سمجھ میں آئیں اور کہیں سمجھ میں نہ آئیں۔ اور جب تمہاری سب مذہبی تعلیمات عقل کے موافق ہیں تو معلوم ہوا کہ تم ہی جیسوں نے اس کو اپنی عقل و ذہانت سے گڑھ لیا ہے، یہ آسمانی نہیں ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

