ہر وقت نفس کی نگہداشت ضروری ہے
ملفوظات حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ یہ بات یادرکھنے کی ہے کہ نفس کو کبھی موقع نہ دے اور نہ ایسے اسباب پیدا ہونے دے جس سے اس کو شرارت کا موقع ملے۔ یہ نہایت کام کی بات ہے جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ۔ یہ نفس بھی وہ بلا ہے جس نے بڑے بڑوں کے زہد و تقویٰ اور تقدس کو ذرا سی دیر میں خاک میں ملا دیا۔ اس کو کبھی مردہ مت سمجھو۔ بعض وقت یہ اسباب نہ ہونے کی وجہ سے دبا رہتا ہے مگر اسباب و موقع کا منتظر رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔آمین !۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

