ہر خلیفہ شیخ اور مربّی نہیں ہوتا
حضرت مسیح الامت قدس سرہ فرماتے ہیں کہ ’’ہر خلیفہ شیخ نہیں ہوتا‘‘ ۔ مراد یہ کہ خلافت ملنا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ مریدین کی اصلاح کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے ۔ اگرچہ اس میں صلاحیت ہوتی ہے لیکن یہ فن ہے جس میں باقاعدہ محنت کر کے اتقان حاصل کیا جاتا ہے ۔ لہٰذا محض کسی کے پاس خلافت دیکھ کر اس سے بیعت نہیں کرلینی چاہئے اور نہ کسی بزرگ سے خلافت ملتے ہی لوگوں کو بیعت کرنا شروع کردینا چاہئے۔
( مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء، بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

