ہر حال میں اہل اللہ سے تعلق کی ضرورت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ کسی حال میں بھی اہل اللہ سے قطع تعلق نہ کرو۔ بعض آدمی شرمایا کرتے ہیں کہ ہماری داڑھی کٹی ہوئی ہے، پائنچے ٹخنوں سے نیچے ہیں، شب و روز گناہوں میں مبتلا ہیں تو اس طرح ہم بزرگوں کی خدمت میں کس طرح جائیں۔ اگر اس کا انتظار کروگے کہ جب حالت درست ہوجائے گی تو جائیں گے تو ساری عمر اسی حالت میں گزر جائےگی۔ (جس طرح ناپاک آدمی دریا میں داخل ہو کر غسل کرے تو پاک ہوجائےگا)۔ غرض بزرگوں کے پاس اسی حالت میں چلا جانا چاہیے۔ ان کی توجہ وہ شے ہے کہ تھوڑے دنوں میں حالت درست ہوجاتی ہے۔ جب ان سے محبت ہوگی تو عقائد میں، خیالات میں، اعمال میں، ہر شے میں ان کا اتباع کرنے کو دل چاہے گا۔ غرض ایسے اسباب جمع ہوجائیں گے جس سے حالت خود بخود درست ہوتی جائےگی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

