ہر حال میں احکام شرعیہ کی پابندی لازم ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانامحمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں کو ہر حال میں احکام شرعیہ کو اپنا رہنما بنانا چاہئے ، خواہ دنیا ملے یا نہ ملے، جاہ حاصل ہو یا نہ ہو، طعنے سننے پڑیں یا تعریف ہو، کسی بات کی پرواہ نہ کرو۔ کسی کے برا کہنے سے آدمی بر انہیں ہوجاتا، کسی کے بھلا کہنے سے بھلا نہیں ہوجاتا ۔ اگر تم خدا کے نزدیک اچھے ہو تو ساری مخلوق تم کو فاسق،فاجر اور زندیق کہے کچھ اندیشہ کی بات نہیں اور اگر تم خدا کے نزدیک مردود ہو تو چاہے ساری دنیا تم کو غوث اور قطب کہے، اس سے کچھ بھی نفع نہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

