ہر ایک سے اللہ کے لیے محبت

ہر ایک سے اللہ کے لیے محبت (شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ جس سے بھی محبت ہو اللہ تعالیٰ کے لیے ہو ، انسان کو اپنی اولاد سے محبت ہوتی ہے تو وہ محبت بھی اللہ تعالیٰ کے لیے ہو ، انسان کو اپنی بیوی سے محبت ہوتی ہے تو وہ محبت بھی اللہ تعالیٰ کے لیے ہو، انسان کو اپنے بچوں سے محبت ہوتی ہے تو وہ محبت بھی اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہو، انسان کو اپنے دوستوں اور عزیزوں سے محبت ہوتی ہے تو وہ محبت بھی اللہ تعالیٰ کے لیے ہو ۔ ہم لوگوں کو یہ بات بظاہر کچھ عجیب سی لگتی ہے کہ بیوی، بچوں دوستوں اور عزیزوں سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبت ہو کیونکہ ہمیں ابھی تک اس کا ذائقہ نصیب نہیں ہوا ہے لیکن جن لوگوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی محبت سے سرشار فرمادیتے ہیں تو ان کا کوئی بھی تعلق ہو اور کسی سے بھی قائم ہو، وہ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہوتا ہے

۔۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۲، صفحہ ۱۹۸)۔۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more