ہدیے کا مطالبہ
ارشاد فرمایا کہ یہ بھی جائز ہے کہ آدمی اپنے بے تکلف دوست یا متعلق سے ہدیہ طلب کرلے، کیونکہ ہدایا کا مقصد تحابب (باہمی الفت و محبت)ہے ۔ تاہم اعتدال و احوال کی رعایت رہے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آدمی کو بہت زیادہ ترش و درشت نہیں ہونا چاہئے۔ اصول تو اس لیے وضع ہوتے ہیں کہ آدمی کا نفس قابو میں رہے لیکن کبھی آدمی کا نفس اس سے بھی حرکت کرتا ہے کہ میں اصولوں کا بڑا پابند ہوں۔
(مؤرخہ ۲۴جنوری۲۰۱۹ء درسِ صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث،، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

