ہدیہ دینا
ارشاد فرمایا کہ ایک اہم بات یہ ہے کہ حدیث میں ہدیہ دینے کی ترغیب وارد ہوئی ہے اور اسے محبت کا ذریعہ بتایا گیا ہے ۔ بعض حضرات اس سلسلہ میںغلطی کرتے ہیںاور صرف ہدایا وصول کرنے پر اکتفا کرتے ہیں جبکہ گو ہدیہ لینا بھی سنت ہے مگر اصل سنت تو ہدیہ دینا ہے ،اور جب اس طرح کسی کی دلجوئی کرتے ہیں تو یہ مزید اجر و ثواب کا ذریعہ ہے۔ہدایا کے سلسلہ میں یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ اس میں ہدیہ میں دی جانے والی چیز کی قیمت کو وہ اہمیت حاصل نہیں ہے جو دینے والے کے خلوص کو حاصل ہے۔
(مؤرخہ ۲۴جنوری۲۰۱۹ء درسِ صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث،، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

