گھر کی جنت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ بیوی کی خاطر داری کرنے (اور اس کو آرام پہنچانے میں ) دنیا کی بھی بڑی مصلحت ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ اس سے زندگی لطف کے ساتھ گزرتی ہے۔ ایک دوسرے کی راحت و رنج کا شریک ہوتا ہے۔ اگر میاں بیوی میں موافقت، بے تکلفی اور انشراح ہو تو پھر زندگی کا کیا ( عجیب ) لطف ہے۔ لطف تو اسی میں ہے کہ آدمی دن بھر کا تھکا ماندہ گھر جائے تو گھر والوں کی باتوں سے جی خوش کرے۔ وہ اس کو راحت دیں ، یہ ان کی راحت کا خیال رکھے۔ جن لوگوں کی معاشرت گھر والوں کے ساتھ عمدہ ہے واقعی ان کو دنیا ہی میں جنت نصیب ہے۔ یہ راز ہے اہل اللہ کی دلجوئی میں ، وہ اس لیے اپنے گھر والوں کو راحت پہنچاتے ہیں تاکہ زندگی لطف کے ساتھ گزرے۔ اور جہاں ہر وقت جوتی پیزار (لڑائی جھگڑا ، تکرار ومباحثہ) ہو وہاں کوئی خوشی نہیں ۔ یہ کیا زندگی ہے کہ دن بھر تو کام میں تھکے ، اب شام کو گھر جا کر بھی رنج وغم کی باتیں کی جائیں ، مگر آج کل لوگوں کے مزاج بگڑ گئے ہیں، بے حسی چھا گئی ہے ، وہ اسی حالت میں رہنا پسند کرتے ہیں مگر جن کو ذرا بھی حس ہے وہ تو اس کو دنیا ہی میں دوزخ سمجھتے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

