گناہ کے تقاضے سے مقابلہ کرنا تقویٰ ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ صاحبو ! نور اسی میں ہے کہ تم کو گناہ کا تقاضہ ہو اور تم تقاضہ کا مقابلہ کرو ۔ اس تقاضہ ہی سے تو تقویٰ کا گھر روشن اور تقویٰ کا کمال ظاہر ہوتا ہے ۔ تقاضہ کے مقابلے میں یہ تقاضہ زائل تو نہ ہوگا مگرضعیف ضرور ہوجائے گا جس کے بعد پھر مقاومت (مقابلہ) سہل ہو جائے گی اور یہ بھی بڑا نفع ہے کہ دشمن ضعیف ہوجائے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۸۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

