گناہوں کا علاج

گناہوں کا علاج

حضرت شبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ نے ایک حکیم سے کہا کہ مجھے گناہوں کا مرض ہے، علاج بتائیے؟
سامنے ایک غریب آدمی لکڑیاں اکٹھی کر رہا تھا، اس نے آواز دی اور کہا آؤ میں تم کو دوا بتاتا ہوں پھر اس نے کہا: حیا کے پھول، خیر کا پھل، عجز وانکساری کی جڑ، غم کی کونپل، سچ کے پتے، ادب کا چھلکا، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب چیزیں بے بسی اور ریاضت کے کٹورے میں پیستے رہیں، اشک پشیمانی ساتھ ملاتے رہیں۔۔۔۔پھر ان سب کو دل کی دیگچی میں ڈال دیں اور شوق کے چولہے پر رکھ دیں، جب پک جائیں تو صفائی قلب کی چھاننی سے چھانیں، مٹھاس کے لیے شیریں زبان بھی شامل کر دیں اور پھر محبت کی تیز گرمی دیں، جب تیار ہوجائیں تو نیچے اتار کر خوفِ خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کریں اور روزانہ استعمال کریں ان شاء اللہ گناہوں سے شفا ہوگی۔۔۔۔(مخزن اخلاق )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more