گناہوں سے حفاظت کی دعا بھی ضروری ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ یہ دعا تو مانگتے ہیں کہ یا اللہ ! مجھے معاف فرما دے ، لیکن کبھی یہ بھی مانگا کہ مجھے گناہ سے بچا لے؟ بس معاف کردے، معاف کردے، معاف کردے ۔ گویایہ کہتے ہیں کہ میں دعا ء کرتا رہوں گا اور آپ معاف کرتے رہیں۔لیکن کبھی اللہ تعالیٰ سے یہ بھی مانگ لیا جائے کہ یا اللہ ! میرے دل میں گناہوں کی نفرت پیدا فرمادے، مجھے گناہوں سے بچا لے ۔ چنانچہ اس کی فکر پہلے ہو کہ کہیں ہم سے گناہ سرزد نہ ہوجائے ، اور پھر دعاء بھی کرے کہ یا اللہ !جو کوتاہیاں ہوچکی ہیں ان پر مجھے معاف فرمادے۔
۔(تربیتی مجالس ،رمضان المبارک ۱۴۴۴ھجری )۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

