گمراہی کے اسباب
انسان کی صلاح و فلاح کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں۔۔۔ ایک کتاب اللہ جس میں انسانی زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ احکام موجود ہیں۔۔۔ دوسرے رجال اللہ، یعنی اللہ والے، ان سے استفادے کی صورت یہ ہے کہ کتاب اللہ کے معروف اُصول پر رجال اللہ کو پرکھا جائے جو اس معیار پر نہ اُتریں ان کو رجال اللہ ہی نہ سمجھا جائے اور جب رجال اللہ صحیح معنی میں حاصل ہو جائیں تو ان سے کتاب اللہ کا مفہوم سیکھنے اور عمل کرنے کا کام لیا جائے۔۔۔ فرقہ وارانہ اختلافات کا بڑا سبب یہی ہے کہ کچھ لوگوں نے صرف کتاب اللہ کو لے لیا اور رجال اللہ سے قطع نظر کرلی۔۔۔ اُن کی تفسیر و تعلیم کو کوئی حیثیت نہ دی اور کچھ لوگوں نے صرف رجال اللہ کو معیار حق سمجھ لیا اور کتاب اللہ سے آنکھ بند کرلی اور ان دونوں طریقوں کا نتیجہ گمراہی ہے۔۔۔ ( معارف القرآن ص:۹۴، ج:۱)
