.گرمی کی شدت میں احتیاط کریں(120)

.گرمی کی شدت میں احتیاط کریں(120)

موسم گرماجب اپنے عروج پر ہوتاہے اور دوپہر کے وقت گرم ہوا بھی چل رہی ہوتی ہے اُس وقت خاص طور پر گرمی کے حملہ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔
۔1) عین دوپہر میں گرمی کی شدت کے وقت گھر سے باہر بلاضرورت نہ نکلیں۔.
۔2) ڈھیلے لباس کا استعمال کریں
۔3) ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں
۔4) دن کے اوقات میں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔
۔5) دھوپ کے وقت،کمروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔
۔6) ٹھنڈی اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔
۔7) دھوپ میں نکلتے ہوئے سر کو ڈھانپ لیں
۔8) بند جگہ پر بالکل نہ بیٹھیں
۔9) شدید گرمی میں جسمانی مشقت نہکریں
۔10) نمک والے پانی کا استعمال کریں
۔11) پانی والے پھلوں کا زیادہ استعمال کریں
۔12) ٹھنڈے پانی سے نہانے کا اہتمام کریں
۔13) شدید گرمی کے موسم میں ثقیل اور مصالحے والی غذائیں نہ کھائیں
یہ تیرہ طبی احتیاطی تدابیر ہیں۔
اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس شدید گرمی کے موسم میں کسی سے بھی الجھنے سے پرہیز کریں۔ نرم لہجہ اختیار کریں اور ہر دوسرے شخص کی مجبوری کو سمجھیں۔ جسم اور دماغ اکثر گرم ہی رہتا ہے تو پھر لڑائی جھگڑا بھی شروع ہوجاتا ہے۔
دوسروں سے بات کرتے وقت یہ ذہن میں بٹھالیں کہ وہ بھی گرمی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ حتی الامکان برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
بلکہ ایک مشاہدہ بھی بتاتا ہوںکہ ایک دوکان پر دوملازم آپس میں لڑپڑے۔ جب دوکان کے مالک کو پتہ چلا تو اُس نے دونوں کو بلایا اور ٹھنڈے کولر کے سامنے بٹھا دیا۔ پانچ دس منٹ تک کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ مالک اپنا کام کرتا رہا۔ جب اُن دونوں نے اچھی طرح ٹھنڈی ہوا کھالی تو پھر اُن سے معاملہ کی تفصیل پوچھی تو وہ دونوں ہی کہنے لگے کہ غلطی میری تھی کہ مجھ کو غصہ آگیا۔
تو اس چیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔
گرمی سے متاثر افراد خاص طور پر مزدور حضرات بہت ہی غصے میں ہوتے ہیں تو اُنکے ساتھ نرم گوئی اور تحمل مزاجی سے پیش آنا چاہئے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو تحمل اور بردباری کی دولت نصیب فرمادیں۔ آمین ۔

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more