.گاہک کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا کتنا نقصان ہوگا؟(112)
جس طرح گھر آئے مہمان کی قدر ہوتی ہے ۔ بالکل اسی طرح وہ شخص جو آپکی دوکان پر آئے اُسکی بھی قدر ہوتی ہے۔ وہ آپکا رزق لے کر آیا ہے، وہ مہمان بن کر رحمت لایا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ آپکے پاس چل کر آیا ہے۔
بعض اوقات دوکاندار گاہکوں سے اس قدر غصہ میں بات کرتے ہیں کہ گاہک پریشان ہوجاتا ہے۔مجبوراً ضرورتمند شخص اپنی ضرورت کا سودا لے کر چلا جاتا ہے مگر ایسی کمائی میں برکت نہیں ہوتی اور نہ ہی ایسے دوکان کا مستقبل بنتا ہے۔ ایسی دوکان تب تک چلتی ہے جب تک اُسکاراج ہے جیسے ہی اسکے پاس موجود چیزیں کسی اور دوکاندار کے پاس آگئی تو فوراً اس بدتمیز دوکاندار کا تختہ بیٹھ جائے گا۔
برصغیر پاک و ہند میں یہ بہت بڑی پریشانی ہے کہ گاہک کو جوتے کی نوک پر رکھ کر بات کی جاتی ہے کہ چیز لینی ہے تو لے لو ورنہ جاؤ یہاں سے۔
یاد رکھیں!!!
اس بدتمیزی سے بہت بڑے بڑے نقصان
آپکو اور آپکی دوکان کو پیش آسکتے ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپکا گاہک خراب ہوجائے گا جس طرح ایک گاہک کو خوش کرنے سے دس گاہک اور آتے ہیں اسی طرح اللہ کی رحمت کو ناراض کرنے سے پھر دس بندوں میں باتیں ہوتی ہیں کہ یہ دوکاندار خراب آدمی ہے۔
دوسرا نقصان یہ ہے کہ بعض اوقات دوکان پر آئے شخص سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرنے سے لڑائی جھگڑا بھی شروع ہوجاتا ہےجس سے آپکی ہی بدنامی ہوگی کیونکہ وہ آپکی جگہ پر موجود ہے۔ آپکا ہی ماحول خراب ہوگا۔ اپنا وقت اور اپنی عزت بچانے کے لئے آنے والے مہمان کی قدر کریں ۔
تیسرا بڑانقصان بے برکتی کا ہے۔ یعنی اگر گاہک کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور پھر بھی وہ برداشت کرکے چیز لے کر چلا گیا تو یقیناً اس رزق میں برکت نہ ہوگی۔ کسی کو ناراض کرکے روزی حاصل کرنا بالکل ڈکیتی کے مترادف ہے۔
تو دوستو! !!
اپنیدوکان پر آنے والے مہمان
اور آنے والی اللہ کی رحمت کی قدر کرنا سیکھیں۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

