گائے کا ایک واقعہ
سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک بادشاہ محل سے نکل کر سلطنت کی دیکھ بھال کیلئے نکلا۔۔۔۔۔ لیکن وہ رعایا سے خطرہ محسوس کررہا تھا۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ ایک ایسے آدمی کے پاس مقیم ہوا جس کے پاس ایک گائے تھی۔۔۔۔۔ جب گائے شام کو واپس آئی تو اس آدمی نے گائے سے اتنا دودھ دوہا جتنا کہ تیس گائیوں سے نکلتا ہے۔۔۔۔۔ بادشاہ اتنا دودھ دینے والی گائے کو دیکھ کر حیران ہوگیا اور اس نے یہ سوچا کہ یہ گائے تواس سے ہتھیا لینی چاہئے۔۔۔۔۔ جب دوسرا دن ہوا تو گائے چراگاہ کی طرف چرنے چلی گئی۔۔۔۔۔ پھر جب شام کو واپس آئی تو اس دن پہلے کے مقابلے میں نصف دودھ نکلا۔۔۔۔۔ یہ معاملہ دیکھ کر بادشاہ نے گائے والے کو بلایا اور یہ کہا کہ تم مجھے یہ بتائو کہ کل تو گائے نے کافی دودھ دیا تھا تو آج کیوں کم ہوگیا‘ کیا گائے آج اسی چراگاہ پر نہیں گئی جس پر کل گئی تھی آخر کیا بات ہے؟ تو اس نے جواب دیا کیوں نہیں؟ اسی چراگاہ میں گئی تھی۔۔۔۔۔ لیکن آج ایسا ہوا کہ کل کی حالت دیکھ کر بادشاہ اپنی رعایا کے ساتھ غلط سلوک کرنے کا عزم ختم کرچکا تھا۔۔۔۔۔ چنانچہ اسی وجہ سے اس کا دودھ آج کم نکلا اس لئے کہ جب بادشاہ ظالم ہو یا رعایا کے سا تھ ظلم کررہا ہو تو برکت ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔یہ حیرت انگیز واقعہ دیکھ کر بادشاہ نے اس گائے سے یہ عہد کیا کہ وہ اب گائے اس سے ظلم کے طور پر نہیں لے گا چنانچہ پھر دوسرے دن یہ ہوا کہ گائے چرنے کیلئے چلی گئی۔۔۔۔۔ شام کو جب واپس آئی تو دوہنے والے نے اتنا دودھ دوہا جتنا کہ پہلے دن گائے سے دودھ نکلا تھا۔۔۔۔۔ یہ حالت دیکھ کر بادشاہ کو عبرت ہوئی اور انصاف برتنا شروع کردیا اور کہا کہ واقعی جب بادشاہ ظلم کررہا ہو یا رعایا ظالم ہو تو برکت جاتی رہتی ہے۔۔۔۔۔ اب میں ضرور انصاف کیا کروں گا اور اب سے اچھے حالات ہی پر غوروخوض کیا کروں گا۔۔۔۔۔ (رواہ البیہقی فی الشعب)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

