کینہ و حسد ۔ مہلک امراضِ باطن
ارشاد فرمایا کہ عام آدمی کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ کب حسد و کینہ حد سے تجاوز کرکے حرمت کے دائرے میں داخل ہوگئے ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنا واجب ہوگیا ہے۔ اس کے لیے شیخ کی رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ شیخ سے اس کا علاج کروا لے تو خیر ورنہ یہ بیماری پھیل کر روحانی کینسر کی صورت اختیار کرکے حبط ِ اعمال کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔ اس کے بعد بھی علاج سے غفلت رہی تو (العیاذباللہ) ایمان ہی خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک اتنا موذی مرض ہے کہ جہنم میںلے جانے کے لیے کافی ہے۔
( مؤرخہ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء،بعد نمازِ عشاء، بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

