کنواری کے مقابلے میں بیوہ کا نکاح زیادہ ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر غورِ صحیح سے کام لیا جائے تو بہ نسبت پہلے نکاح کے (جب کہ وہ کنواری تھی) دوسرا نکاح اس بیوہ کا اہم ہے ، کیونکہ پہلے تو وہ خالی الذہن تھی ، مصالح زوجیت کا یا تو علم ہی نہ تھا یا علم الیقین تھا (یعنی صرف علم تھا) اور اب اس کو عین الیقین (یعنی مشاہدہ) ہو گیا ہے ، اس حالت میں وساوس و حسرات کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے ، جس سے کبھی صحت کبھی آبرو کبھی دین اور کبھی سب برباد ہوجاتے ہیں۔(صفحہ ۸۸،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں