کم عقلی و بے فکری
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ عقلوں میں تفاوت فطری ہوتا ہے۔ میں عقل کی کمی پر مؤاخذہ نہیں کرتا لیکن شکایت جو کچھ ہے وہ بے فکری کی ہے ۔ لوگ فکر ہی سے کام نہیں لیتے ۔ بے فکری پر مؤاخذہ ہے۔ اگر فکر سے کام لیں تو اول تو بہت کم غلطیاں ہوں اور اگر ہوں تو وہ ناگوار نہ ہوں کیونکہ جب میں کسی کے اندر فکر اور اہتمام محسوس کرتا ہوں تو پھر جو غلطی بوجہ کمی عقل کے ہوتی ہے اس میں اس کو میں معذور سمجھ لیتا ہوں لہذا ناگواری پیدا نہیں ہوتی گو تکلیف پہنچے۔ زیادہ اذیت تو بے فکری اور عدمِ اہتمام سے ہوتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

