کلمہ کی کثرت
ہمارے ایک تعلق والے دوست تھے، خوب کلمے کا ورد کرتے تھے، کسی وجہ سے ان کو آپریشن تھیٹر میں جانا پڑا تو ڈاکٹر نے کہا کہ جب میں نے ان کو بے ہوش کیا تو یہ اس بے ہوشی کے وقت بھی کلمہ پڑھ رہے تھے۔ کہنے لگے کہ جب آپریشن ہو جاتا ہے تو پھر آدھا پونا گھنٹہ لگتا ہے اس کو ہوش میں آنے میں، تو وہ آدھا پونا گھنٹہ کلمہ ہی اونچی آواز سے پڑھتے رہے۔ تو ہم اس کلمے کو اکثر پڑھیں چلتے ہوئے، پھرتے ہوئے، بیٹھے ہوئے، گاڑی میں سفر کرتے ہوئے۔
آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔ آج اگر اپنے اختیار سے کلمہ پڑھیں گے تو موت کے قریب جا کر جب اختیار چھننے والا ہو گا تو اس وقت بھی اللہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما دیں گے۔(ج 27ص263)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

