کفار و فساق اور اہل بدعت سے تعلقات رکھنے کی تین صورتیں اور ان کے احکام
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ کفار کے ساتھ تین قسم کے معاملے ہوتے ہیں : موالات یعنی دوستی، مدارات یعنی ظاہری خوش اخلاقی، مواسات یعنی احسان و نفع رسانی۔ ان معاملات میں تفصیل یہ ہے کہ موالات (یعنی قلبی دوستی) تو کسی حالت میں جائز نہیں۔ اور مدارات ( یعنی خوش اخلاقی ) تین حالتوں میں درست ہے، ایک دفع ضرر ( یعنی نقصان سے بچنے ) کے واسطے۔ دوسرے اس کافر کی دینی مصلحت یعنی ہدایت کی توقع کے واسطے۔ تیسرے اکرامِ ضعیف (مہمان) کے لیے۔ اور اپنی مصلحت یا مالی منفعت یا جاہ کے لیے درست نہیں خصوصاً جب کہ دینی ضرر کا بھی خوف ہو تو بدرجہ اولیٰ یہ اختلاط حرام ہوگا۔ اور مواسات ( یعنی احسان و نفع رسانی) کا حکم یہ ہے کہ اہلِ حرب کے ساتھ (یعنی جن کفار کے ساتھ جنگ و قتال ہے ان کے ساتھ ) ناجائز ہے اور غیر اہلِ حرب کے ساتھ جائز ہے۔ اور یہی حکم فساق اور اہلِ بدعت کا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

