کعبہ کو دیکھ کر رونا کیوں آتا ہے
ارشاد فرمایا کہ جب مکہ پہنچتے ہیں اور کعبۃ اللہ پر نظر پڑتی ہے تو نظر کے ساتھ ہی آنکھوں سے گھڑوں پانی بہنے لگتا ہے ۔ کیا یہ سب باتیں ہی باتیں ہیں ، کوئی تو چیز ہے جو یوں بے تاب کر ڈالتی ہے ، یہ رونا نہ معلوم خوشی کا ہے یا غم کا، کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔ ہمارے حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا تھا کہ یہ رونا گرم بازاریٔ عشق کا ہے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۰۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

