کشف و کرامات ، حقیقی کمالات کے سامنے کچھ نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل کشف و کرامات کو بڑی چیز سمجھتے ہیں مگر حقیقی کمالات کے سامنے یہ بیچارے کیا چیز ہیں مگر عوام الناس ان کمالات کا ادراک نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ اسی بناء پر مولانا محمد حسین صاحب الٰہ آبادیؒ سے کسی نے سوال کیا تھا کہ تم نے حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ میں ایسی کونسی چیز دیکھی جس کی وجہ سے تعلق کیا ۔بناء سوال ان ہی رسمی کمالات کی عدم شہرت تھی ، مولانا نے جواب دیا کہ یہی تو دیکھا کہ کچھ نہیں دیکھا ۔ مراد رسوم کی نفی ہے ، اہلِ کمال ان رسمی چیزوں کی طرف نظر بھی نہیں کرتے بلکہ جو چیز دوسروں کے یہاں منتہائے کمال ہے وہ ان حضرات کے یہاں نقص ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۵۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

