کسی کے پیچھے نہ پڑنا
مقالاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دین کا عالم بھی خوب ہوتا ہے۔ اگر اس کے پاس کوئی (دینی) احتیاج (ضرورت،حاجت) پیش کرے تو نفع پہنچاوے (یعنی دین کی تعلیم کرے ) اور اگر کوئی اس کے پاس احتیاج نہ پیش کرے تو وہ بھی اپنے آپ کو بے پرواہ کر کے رکھے۔ (الفردوس الدیلمی ) فائدہ: جماعت صوفیاء میں اکثر کا مسلک نصیحت کے باب میں یہ ہے کہ زیادہ کسی کے یچھے نہیں پڑتے۔ ایک دو بار کہہ کر اپنا حق ادا کر دیا ، اگر مان لیا تو بہتر ورنہ اپنے شغل میں لگتے ہیں ۔ وہ بھی اپنے “آپ کو بے پرواہ کر کے رکھے” اپنے عموم سے اس عادت کا ماخذ ہے اور دوسری جزئی اس کی یہ بھی ہے کہ اپنی دنیوی حاجات ان کے سامنے پیش نہیں کرتا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

