کثرتِ جماع کا نقصان
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ مشروع شہوت کے افراط (یعنی جائز طور سے خواہش پوری کرنے اور بیوی سے بہت زیادہ صحبت کرنے ) میں بھی نقصان ہے ، اس واسطے کہ افراط (زیادتی) میں طبیعت کا نشاط جاتا رہتا ہے ۔ بزرگوں نے بھی اس سے منع کیا ہے ، (اس میں) بہت غلو نہیں کرنا چاہیے، طبیعت کے نشاط کی بہت قدر کرنا چاہیے ۔ جب شہوت کو روکا جاتا ہے تو طبیعت میں ایک شگفتگی (بشاشت) ضرور پیدا ہوتی ہے، اس شگفتگی کو محفوظ رکھ کر اس سے طاعات میں کام لینا چاہیے۔(صفحہ۴۲۵،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں