کتب بینی ایک شاندار اور بے مثا ل شوق ہے (6)۔

کتب بینی ایک شاندار اور بے مثا ل شوق ہے (6)۔

کتب بینی ایک شاندار اور بے مثا ل شوق ہے ۔
جس شخص کو کتابوں کے مطالعہ سے رغبت ہوگئی اور لگائو پیدا ہوگیا تو اس پر علوم اور فنون کی گرہیں کھل جاتی ہیں ۔ اُسکی زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے اورذہنی سطح عام لوگوں سے کئی درجہ بلند ہوجاتی ہے ۔
سب سے بڑا فائدہ کتابوں کے مطالعہ میں منہمک رہنے کا یہ ہے کہ کتاب پڑھتے ہوئے جو عضو سب سے زیادہ متوجہ اورمشغول ہوتا ہے وہ آپکادماغ ہے۔ یعنی “مطالعہ” دماغ کی باقاعدہ ورزش ہے جو کہ آپکے ذہن کو پرسکون بناتی ہے۔
اسی سے یہ بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ دور حاضر کی ٹینشنوں اور پریشانیوں سے نکلنے کا ایک راستہ کتاب بھی ہے ۔ روزانہ کم ازکم دسیا پندرہ منٹ رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے اپنی پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں۔ اور پھر اپنی زندگی میں تبدیلی خود دیکھیں۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب آدمی مطالعہ میں مشغول ہوتا ہے تو اسکے دماغ کو ایک سگنل پہنچتا ہے جس کی بدولت دماغ اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوکر پوری طرح کتاب میں مگن ہوجاتا ہے۔ دل کی دھڑکن نارمل حالت پرلوٹ آتی ہے اور دماغ میں برے خیالات کا ہجوم ختم ہوجاتا ہے۔ مطالعہ کرتے ہوئے آپکا دماغ ایک پرسکون اور آہستہ انداز میں کام کرنا شروع کردیتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں آپ اردگرد کی پریشانیوں سے نکل جاتے ہیں، دن بھر کی تھکن کو بھول جاتے ہیں اور اعضاء پر دبائو ختم ہوجاتا ہے ۔
یہ باتیں وہ لوگ بہ آسانی سمجھ سکتے ہیں جو روزانہ مطالعہ کے عادی ہیں، جو اچھے طریقے سے مطالعہ کرنا جانتے ہیں۔ جب کہ اگر آپ مطالعہ سے دور بھاگتے ہیں اور کئی کئی دن تک کتاب کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تو یقیناً آپ ان بیماریوں کا شکار ہوں گے ذہنی دبائو، اعصابی تنائو، برے خیالات کی کثرت، مایوسی اور ڈپریشن وغیرہ۔
اگر ایسا ہی ہے تو آج ہی اپنی روٹین ٹھیک کریں اور کتابوں سے دوستی لگائیں۔ یہ ایک بات بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ کتاب پڑھتے ہوئے بیزار ہوجاتے ہیں تو یقیناً کتاب کا انتخاب غلط ہے۔ بہترین کتاب کا انتخاب کرنے میں ہم آپکو اچھا مشورہ دے سکتےہیں۔ ضرور نیچے دئیےگئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں۔ شکریہ

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more