کتاب شفاء الاسقام کا مقام

کتاب شفاء الاسقام کا مقام

کتاب شفاء الاسقام کا مقام
شیخ عبدالجلیل بن محمد لکھتے ہیں کہ ’’شفاء الاسقام ‘‘ میں تصنیف کر رہا تھا خواب میں دیکھا کہ ایک خچر پر سوار ہوں اور چاہتا ہوں کہ ایک قافلے سے جاملوں جو آگے نکل گیا ہے۔ مگر میرا خچر سست ہو گیا جھڑکی دینے پر چلا آگے ایک مرد نظر آیا جس نے مضبوطی سے میرے خچر کی باگ پکڑ لی اور قافلہ سے جا ملنے میں مانع ہوا میں گھبرایا مگر اسی وقت ایک خیر و صلاح سے آراستہ حسن و جمال سے پیراستہ بزرگ نظر آئے جنہوں نے مجھے اس مرد سے چھڑایا اور فرمایا اسے چھوڑ دے ۔ اﷲ تعالیٰ نے اس کی مغفرت کی ہے اور اس کے اہل میں اس کی شفاعت ہو گی ۔ دل نے گواہی دی کہ یہ بزرگ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔
خواب سے بیدار ہو کر بہت خوش تھا اس خواب کے کچھ عرصہ بعد میں نے حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ میرے مکان کی کوٹھڑی میں تشریف لائے مکان نور علی نور ہو رہا ہے۔
میں نے تین بار عرض کیا ۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اﷲ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوار میں ہوں۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کا طالب ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور بوسہ دیا اور مسکراتے ہوئے فرمایا۔ ’’ای واﷲ ای واﷲ ای واﷲ‘‘ پھر میں نے دیکھاایک مرد پڑوسی جو مر چکا تھا مجھ سے کہہ رہا ہے کہ تم تو حضرت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدام میں سے ہو ۔
میں نے کہا تم کو کیونکر معلوم ہوا۔ اس نے کہا واﷲ تمہاری خدمت کا ذکر آسمان والے کرتے تھے اور حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ گفتگو سن کر چپکے چپکے مسکراتے تھے ۔ بعدہ میں نے اپنے والد کو خواب میں دیکھا اور بہت خوش پایا ان سے دریافت کیا ۔ بابا۔ مجھ سے آپ نے کچھ نفع بھی پایا۔ فرمایا تم نے ہمیں فائدہ دیادرُود شریف کی یہ کتاب تالیف کر کے۔ میں نے کہا آپ کو کیونکر علم ہوا۔فرمایا ملااعلی میں تمہاری دھوم ہے۔ (دینی دسترخوان جلد۲)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more