کام کرنے کا بہترین گُر(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ہمارے والد ماجد حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس اللہ سرّہ فرمایا کرتے تھے کہ :۔
۔’’جو کام فرصت کے انتظار میں ٹال دیا ، وہ ٹل گیا، وہ پھر نہیں ہوگا۔ اس واسطے کہ تم نے اس کو ٹال دیا ۔ کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دو کاموں کے درمیان تیسرے کام کو گھسا دو ، یعنی وہ دو کام جو تم پہلے سے کررہے ہو ، اب تیسرا کام کرنے کا خیال آیا تو ان دو کاموں کے درمیان تیسرے کام کو زبردستی گھسا دو ، وہ تیسرا کام بھی ہوجائے گا۔
اور اگر یہ سوچا کہ ان دوکاموں سے فارغ ہوکر پھر تیسرا کام کریں گے تو پھر وہ کام نہیں ہوگا ۔ یہ منصوبے اور پلان بنانا کہ جب یہ کام ہوجائے گا تو پھر کام کریں گے ، یہ سب ٹالنے والی باتیں ہیں ، شیطان عموماََ اسی طرح دھوکہ میں رکھتا ہے‘‘۔
۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۶۳)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

