کامل یکسوئی حاصل کرنے کا طریقہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ کامل یکسوئی کا انتظار فضول ہے ، یہ تو دنیا میں پھنس کر ہو نہیں سکتا ۔ اس کے حصول کا طریقہ صرف یہ ہے کہ اسی پریشانی کی حالت میں تعلق مع اللہ کا سلسلہ شروع کردے ، پھر رفتہ رفتہ اطمینانِ کلّی نصیب ہو جائے گا ورنہ عمر یوں ہی ختم ہو جائے گی اور یکسوئی نصیب نہ ہوگی۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۸۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

