کامل کی صحبت اکسیر ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ یہاں عرفی بزرگی اور ڈھونگ اور کود پھاند،شوروغل، اینٹھ مروڑ، اچھلنا کودنا کچھ نہیں۔ صرف دو ہی چیزیں ہیں یعنی اعمالِ واجبہ کی ظاہری اور باطنی پابندی ، بس یہاں صرف یہی ہے اور یہی اصل بھی ہے اور اسی کی تحصیل کے لیے مجاہدات اور ریاضات کئے جاتے ہیں کہ اعمالِ واجبہ کا قلب میں رسوخ ہوجائے ،بس صرف یہی مقصود ہے ۔ اسی کے لیے ضرورت ہے شیخ کامل کی تاکہ اس کی صحبت اور تعلیم پر عمل کرنے سے یہ اعمالِ واجبہ راسخ ہوجائیں ۔ کامل ہی کی صحبت اس کے لیے شرط اور اکسیر ہے کیونکہ وہ اس راہ سے گزر چکا ہے ، وہ اس راہ کا واقف کار ہے۔ اس کے پاس جاؤ، اس سے تعلق پیدا کرو، ان شاء اللہ لوہے سے سونا بن جاؤ گے، پتھر سے لعل ہوجاؤ گے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۴۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

