کاملین خود پر دشواریاں جھیل کر اوروں کے لیے
راستہ صاف کر دیتے ہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ کاملین جو مکمل بھی ہوتے ہیں بتوفیقِ حق دشواریاں اپنے اوپر جھیل کر راستہ کو اوروں کے لیے نہایت صاف کر دیتے ہیں یعنی علوم کے لینے میں خود دشواریاں اٹھائیں ،پھر تجربہ سے اور اجتہاد سے دستور العمل مقرر کر دیئے جن سے اوروں کو حاصل کرنا آسان ہوگیا، جیسے استاد لمبے اور دقیق مضمون کو سہل تقریر سے سمجھا دیتا ہے ، مثلاً منتشر مضامین کو جمع کردیا مگر یہ شان ان ہی سب معلمین کی ہوتی ہے جن کو(طالبین پر) شفقت ہوتی ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۰۳)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

