چوروں کے سردار کا انعام
ایک شاعر چوروں کے ایک امیر کے پاس گیا اور تعریف کی ۔۔۔۔۔ حکم دیا اس کے کپڑے اتار لو اور اس کو گائوں سے نکال دو۔۔۔۔۔ غریب ننگا‘ سرما میں جا رہا تھا۔۔۔۔۔ کتوں نے اس کا پیچھا کیا۔۔۔۔۔ چاہا کہ کوئی پتھر اٹھائے اور کتوں کو بھگائے۔۔۔۔۔ زمین پر برف جمی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ عاجز ہو گیا اور کہا: یہ کیسے حرام زادے آدمی ہیں کتوں کو کھول دیتے ہیں اور کو باندھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ چوروں کے امیر نے بالا خانہ سے دیکھا‘ سنا‘ ہنسا‘ اور کہا: اے حکیم! مجھ سے کچھ طلب کر‘ کہا: میں اپنے کپڑے مانگتا ہوں اگر بطور انعام عطا کرے۔۔۔۔۔
چوروں کے سردار کو اس پر رحم آیا اس کے کپڑے واپس دے دیئے اور ایک چمڑے کی قبا اور چند درہم اس پر اضافہ کر دیا۔۔۔۔۔(گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

