پوری بستی زمین میں دھنس گئی
ہمارے ایک قریبی تعلق والے دوست ہیں، ان کی کزن جو ایک میجر کی بیوی ہیں۔۔۔۔۔ کہتی ہیں کہ میری ایک بیٹی چار سال کی ہے اور ایک بیٹا دو تین ماہ کا ہے۔۔۔۔۔ وہ، اس کا میاں اور دونوں بچے ایک ہی ڈبل بیڈ کے اوپر سو رہے تھے۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہیں کہ اچانک چھوٹا بچہ ہلا جلا اور رویا، جیسے اسے فیڈر کی ضرورت ہو۔۔۔۔۔ گو مجھے بہت نیند آئی ہوئی تھی، مگر میں ماں تھی۔۔۔۔۔ میں اس نیند سے اٹھی کہ میں اپنے بچے کو فیڈر دوں۔۔۔۔۔
اچانک میری نظر ساتھ والی دیوار پر پڑی۔۔۔۔۔ مجھے اس میں ایک دراڑ پڑتی نظر آئی۔۔۔۔۔ میں نے فوراً اپنے میاں کو جگایا کہ دیوار میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ وہ اٹھا اور اس نے دیکھا تو وہ کہنے لگا کہ دیوار میں تو دراڑ آ رہی ہے۔۔۔۔۔ پھر اس نے جلدی سے بیٹی کو اٹھایا اور میں نے چھوٹے بیٹے کو اٹھایا ۔۔۔۔۔ جیسے ہی ہم اپنے کمرے سے باہر نکلے، پیچھے ہمارے کمرے کی چھت زمین پر آ گری۔۔۔۔۔ ہمارے گھر کے فرنٹ پر ایک بالکونی تھی ہم درمیان میں ایک جگہ ٹریپ ہو گئے۔۔۔۔۔ میرے میاں نے ایک بڑی اینٹ اٹھائی اور کھڑکی کو دے ماری۔۔۔۔۔ جیسے ہی کھڑکی لوٹی تو اس نے باہر چھلانگ لگادی اور مجھے کہا کہ جلدی سے مجھے بچے پکڑائو۔۔۔۔۔ میں نے کھڑکی میں سے اسے بیٹا پکڑایا اور اس نے لے کر زمین پر لٹا دیا۔۔۔۔۔ پھر بیٹی کو پکڑ کر زمین پر ڈال دیا۔۔۔۔۔ میرے لئے کھڑکی پر چڑھ کر اترنا ذرا مشکل ہو رہا تھا، اس نے مجھے بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور بازوئوں سے بھی پکڑ کر کھینچا اور بالآخر جیسے ہی میں باہر گئی، جس بالکونی میں ہم کھڑے تھے اس کی چھت بھی زمین پر آ گری۔۔۔۔۔ پھر میں نے بیٹے کو اٹھایا اور میرے میاں نے بیٹی کو اٹھایا اور ہم وہاں سے بھاگے۔۔۔۔۔ مگر ہم سے بھاگا ہی نہیں جا رہا تھا۔۔۔۔۔ ایسے لگتا تھا جیسے کسی نے بیس بیس کلو کا وزن ہمارے پائوں کے ساتھ باندھ دیا ہے۔۔۔۔۔ پائوں اٹھانا بھی مشکل تھا۔۔۔۔۔ وہاں زمین کی گریوی ٹیشنل فورس (کشش ثقل) بڑھ چکی تھی۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہیں کہ میرا خاوند میجر تھا، وہ مجھے کہہ رہا تھا کہ آج تو قدم اٹھانا مشکل ہو رہا ہے، ہم وہاں سے مشکل سے پچاس قدم پیچھے ہٹے ہوں گے کہ جب ہم نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ہماری ساری بستی کے مکانات زمین کے اندر چلے گئے تھے۔۔۔۔۔ ہمیں فقط زمین نظر آ رہی تھی، کوئی مکان نظر نہیں آ رہا تھا۔۔۔۔۔(خطبات فقیر )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

