پردہ کے واجب ہونے کا دارومدار
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ پردہ کا مدار فتنہ کے اندیشہ پر ہے یعنی پردہ کا حکم فتنہ کے سبب سے ہوا ، تو جو حکم کسی علت کے ساتھ ہوتا ہے ، جب وہ علت پائی جائے گی حکم بھی ضرور پایا جائے گا ۔ پس جب پردہ کا حکم خوفِ فتنہ کی علت سے ہوا تو جہاں فتنہ کا خوف و اندیشہ ہوگا جیسے جوان عورت تو اس پر یہ حکم بھی ضرور واجب ہوگا ، اگر نہ کرے گی تو واجب کی تارک اور گنہگار ہوگی ۔ البتہ جہاں فتنہ کا احتمال نہ ہو جیسے ساٹھ ستر برس کی بڑھیا تو اس پر یہ حکم بھی واجب نہیں۔(احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۵۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

