پردہ کے ضروری ہونے کی ایک اور عقلی دلیل
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ پردہ کے متعلق ایک موٹی سی بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جن کو مجنوں(پاگل) بنایا ہے ، ان کو آپ خود قید کردیتے ہیں (ہاتھ پیر تک باندھ دیتے ہیں) ۔ اس سے معلوم ہوا کہ نقصِ عقل موجب ِ قید ہے (یعنی عقل کم ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو قید میں رکھا جائے) ۔ جب یہ بات مسلّم ہوگئی تو عورتوں کے لئے بھی اسی وجہ سے قید (پردہ)کی ضرورت ہے کیونکہ ان کا ناقص العقل ہونا (کم عقل ہونا) مسلّم(طے شدہ) ہے ۔ ہاں یہ فرق ضرور ہونا چاہئے کہ جیسا نقص (کمی) ہو ویسی ہی قید ہو ۔ مجنون کامل کے لئے قید بھی کامل ہوتی ہے کہ ایک کوٹھری میں بند کر دیتے ہیں ، ہاتھ پیر باندھ دیتے ہیں اور مجنون ناقص (یعنی عورت) کے لئے قید ناقص ہونا چاہئے کہ اس کو بلا اجازت گھر سے نکلنے کا اختیار نہ دیا جائے۔ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۳۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

