پردہ کس عمر سے مناسب ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ڈھاکہ کے نواب صاحب نے حضرت والاؒ سے دریافت کیا کہ پردہ کس عمر سے ہونا چاہئے ؟ فرمایا کہ غیروں سے تو سات برس سے بھی کم اور نا محرم رشتہ داروں سے سات برس کی عمر سے۔ بسا اوقات سیانی(لڑکی) کے سامنے آنے سے اتنے فتنے نہیں ہوتے جتنے ناسمجھ کے آنے سے ہوتے ہیں کیونکہ سیانی خود حیا کرتی ہے اور مردوں کو موقع کم دیتی ہے ۔ نیز مرد سمجھتا ہے کہ یہ سیانی سمجھدار ہے ، اس کے سامنے دلی خیالات عملاََ ظاہر کروں گا تو سمجھ جائے گی اور ناسمجھ کے سامنے یہ مانع موجود نہیں ہوتا۔ بلکہ میری رائے یہ ہے کہ جب تک لڑکی پردہ میں نہ بیٹھ جائے ایک چھلہ بھی نہ پہنایا جائے اور کپڑے بھی سفید یا معمولی چھینٹ وغیرہ کے پہنائے جائیں ۔اس میں دین کی بھی مصلحتیں ہیں اور دنیا کی بھی۔(احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۱۱۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

